اشتہار

سوات کی تاجر برادری نے 19جولائی کو لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔15جولائی 2017)سوات ٹریڈر فیڈ رزیشن نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے لئے بدھ 19 جولائی کو ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کردیا ، واپڈا کے مظالم کسی بھی صورت مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں ، صدر عبدالرحیم کا اعلان ،گذشتہ روز سوات کے تاجر برادری کا ایک اہم اجلاس سوات پریس کلب میں زیر صدارت سوات ٹریڈر ز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم منعقدہوا ، جس میں ضلع بھر کے تمام ٹریڈرز فیڈریشن نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان ، تحصیل کونسلران ، خالد محمود خالد ، حضرت رحمن ماما ، زاہد خان عرف باز خان ، ہوٹل ایسو سی ایشن کے وکیل خان کانجو اور دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سوات میں 16،16گھنٹے کی کمی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اب برداشت سے باہر ہوگئی ہے ، ایک طرف لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے یہاں پر سیاحت کو نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری طرف کاروبار بھی بُری طرح متاثر ہوا ہے اور عوام کی معاشی زندگی تباہ ہوگئی ہے ، اس موقع پر صدر عبدالرحیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بدھ 19جولائی کو مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور صبح دس بجے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا اور تمام سیاسی پارٹیوں ، سماجی تنظیموں ، ہائی کورٹ اور سوات بار کے وکلاء ، پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن اور مذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی سے شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو جلد ہی آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگاجسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ واپڈا پر ہوگی ۔

اشتہار

Load sheddingProtestTraders

اشتہار