سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 نومبر 2018ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے سرکاری افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرکے مقررہ وقت میں ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں افسران اور اہل کار ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں یہ ہدایت انہوں نے گلکدہ سیدو شریف میں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈیڈیک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی فضل حکیم خان نے افسران کومتنبہ کیا کہ کرپشن اور کام میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور بد عنوانی میں ملوث کسی بھی اہلکار کوبلا امتیاز ضلع بدر کیا جا ئیگا فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وہ عوامی نمائندہ ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت ان کی کوششوں کا محور ہے انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی تمام منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کی ذمہ داری ہے ہر شخص کو عوام کی زندگی میں بہتری لانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے خلوص دل سے کام کرنا چاہئے خلوص دل سے خدمت کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہرے حروف کے ساتھ لکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ افسران اور اہلکارخود کوعوام کا خادم سمجھ کر اُن کے مسائل حل کریں اور عوام کو شکایت کا موقع نہ دیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے تمام محکمے اُنہیں ہفتہ وار کارکردگی کا رپورٹ پیش کریں تاکہ ہر محکمے کی کارگردگی عوام کی سامنے ہوانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے روایتی سیاست اور طرز حکومت کا خاتمہ کرکے اداروں میں اصلاحات کیں اور ان کو عوام کا خادم بنا کر خدمت پر مامور کیاانہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے کچھ کرنا ہے تاکہ اُن کواپنے بنیادی حقوق بروقت مل سکیں۔