اشتہار

سوات کی سیاست میں اہم مقام رکھنے والے ابرار چٹان مرحوم کو ہم سے بچھڑے سات سال گزر گئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 مئی 2018ء) ضلع سوات کی سیاست میں اہم مقام رکھنے والے ابرار چٹان مرحوم کو ہم سے بچھڑے سات برس گزر گئے،مرحوم ابرار چٹان کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی کارکنان میں ہوتا تھا،مالاکنڈ ڈویژن میں الفتح تنظیم کے بانی تھے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والے ابرار چٹان مرحوم کا بیمار ہونے کے بعد پارٹی قیادت نے حال تک نہیں پوچھا جس کا انہیں مرتے دم تک زعم رہا،مرحوم ابرار چٹان کی جدوجہد کو اب اس کے بیٹے حسن چٹان صحافت اور بیٹی نیلم چٹان سماجی کاموں کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہیں آج شگئی میں ان کے گھر میں مرحوم کیلئے قران خوانی ہوئی ۔ مرحوم ابرار چٹان کا نام سوات کے سیاست میں اب بھی احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے،مرحوم کے جوش خطابت کی مثالیں اب بھی دی جاتی ہے جبکہ سماجی خدمات کے حوالے سے لوگ اس کے خدمات کے معترف ہیں سیاست کے ساتھ ساتھ مرحوم نے الفتح تنظیم کی بنیاد ڈال کرسماجی خدمات سرانجام دی،گجر قوم کی حقوق کیلئے بے پناہ کوششیں کیں، 2003میں مرحوم پر فالج کا دورہ پڑا اور اٹھ سال کی طویل علالت کے بعد 29مئی 2011 کو جہاں فانی سے رخصت کرگئے،مرحوم کے خاندان نے عوام سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اشتہار

alfatahgujjarhassan chattanibar chattanNeelam Chattanshagaisocial activistابرار چٹانالفتحبرسیبھٹوتنظیمحسن چٹانسواتشگئیگجر قومنیلم چٹان
Comments (0)
Add Comment

اشتہار