سوات کی عائشہ آیاز نے بین الاقوامی تائیکوانڈو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی عائشہ ایاز نے فُجیرہ تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔آٹھویں فجیرہ ورلڈ تائیکوانڈو کے مقابلوں میں سوات کی 9 سالہ عائشہ ایاز نے تینوں مقابلے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ پہلے مقابلے میں دبئی،دوسرے میں کرغزستان اور تیسرے میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو شکست دے دی۔ ذرائع کے مطابق عائشہ ایاز نے 34کے جی کے مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کر کے پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

واضح رہے کہ عائشہ ایاز نے اس سے قبل بھی برونز میڈل جیتا تھا۔مقابلوں میں شریک دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے کل 6میڈل جیتے ہیں جن میں برونز اور سلور شامل ہے۔

ayesha ayazGold MedalSwatWin
Comments (0)
Add Comment