اشتہار

سوات کی عوام نے دوسری بار تحریک انصاف پر اعتماد کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے، فضل حکیم خان

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 نومبر 2018ء) ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہاہے کہ سوات کے عوام نے دوسری بار پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈک آفس سوات کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر حضرت رحمان ماما اور زاہد خان عرف باز خان نے بھی خطاب کیا۔ فضل حکیم خان نے خطاب میں کہا کہ دوسری بار پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد عمران خان کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور عمران خان نے جس وژن کے تحت کام شروع کیا ہے، اِنشاء اللہ بہت جلد یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا

اشتہار

آفسافتتاحتاڈیڈکسواتفضل حکیم خان
Comments (0)
Add Comment

اشتہار