سوات کی مسیحی برادری نے بھی کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منایا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 دسمبر 2018ء) دنیا بھر کی طرح سوات میں بھی کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا یا گیا ، مسیحی برادری کی جانب سے چرچ سیدو شریف میں کرسمس کے حوالے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ڈی پی او سوات سید اشفاق انور ،پاک آرمی کے کرنل وسیم اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان میں اقلیتی برادری مسلمانوں کے شانہ بشانہ ہوکر ملک کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہے ، اس موقع پربشپ سموئل گل نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں آزادانہ طریقے سے کرسمس مناتے ہیں اور یہاں کے لوگ ، انتظامیہ ، پاک فوج اور پولیس ہمیں عزت دیتے ہیں ،ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، تقریب کے آخر میں ڈی پی او سوات ، کرنل وسیم اور بشپ سموئل گل نے کیک کاٹا۔

سواتکرسمسکیکمسیحی برادری
Comments (0)
Add Comment