اشتہار

سوات کی ٹیم نے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23ستمبر2017ء )انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2017اختتام پذیر ، سوات کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کرلیا ، گذشتہ روز کبل گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا کیا گیا جس میں دیر لوئر کی ٹیم نے ایک گول کیا جبکہ سوات کی ٹیم نے 5گول کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈر کانجو بریگیڈ کرنل انتصاب نصیر تھے اسکے علاوہ کرنل محمد بلال معیب اور دیگر آرمی افسران نے بھی شرکت کی ، کمانڈر کانجو بریگیڈ کرنل انتصاب نصیر نے کہا کہ کھیل کود صحت کے لئے مفید ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران پڑے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کودمیں حصہ لینا صحت کے لئے نہایت مفید ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں اسطرح کی ٹورنامنٹس کا انعقاد اس کا ثبوت ہے کہ یہاں مثالی امن قائم ہے اور یہاں کے لوگ بغیر کسی خوف کے اپنی زندگی گزار سکتے ہیں، اس موقع پر مہمان خصوصی نے فائنل میچ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تقد انعامات تقسیم کئے اور رنر ٹیم کو 50000 جبکہ ونر ٹیم کو 100000نقد انعام دیا ۔

اشتہار

FootballKabalSports

اشتہار