سوات کی پہلی خاتون سرجن ڈاکٹر عظمیٰ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عظمیٰ پہلی خاتون جنرل سرجن بن گئی ہیں، وہ ایم بی بی ایس میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہے جبکہ اس وقت سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل یونٹ میں سینئیر رجسٹرار کے طور پر کام کر رہی ہے۔۔ سوات کا یہ علاقہ کبل شدت پسندوں کے زیر اثر رہا ہے اور یہاں سے ایک خاتون کا پہلی بار جنرل سرجن بننا فخر کی بات مانا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عظمی نے ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں سے حاصل کی ہے جبکہ ایم بی بی ایس میں گولڈ میڈل خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے حاصل کیا ہے  ۔انہوں نے  ٹریننگ کے بعد جنرل سرجری میں ایف سی پی ایس میں سپیشلائزیشن  بھی مکمل کرلیا ہے  آجکل ڈاکٹر عظمیٰ سیدوشریف ٹیچنگ اسپتال سرجیکل بی یونٹ میں سنیئر رجسٹرار کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے

شورش کے دوران شدت پسندوں کے زیر اثر رہنے والے علاقہ تحصیل کبل سے تعلق رکھنی والی ڈاکٹر عظمی نے اب تک سینکڑوں سرجریز کامیابی سے کی ہے اور بڑی تعداد میں خواتین پہلی خاتون سرجن سے علاج کے لیے ان کے کلینک جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عظمی  نے ڈیلی ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  ان کو فخر ہے کہ وہ سوات کی پہلی خاتون سرجن بن گئی ہے،خاتون سرجن  نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر خواتین مریضوں کو اپنے علاج معالجہ کے لیے پشاور اور اسلام آباد جانا پڑتا تھا ۔” خاتون جنرل سرجن کے نا ہونے کے باعث خواتین اپنے مسائل میل سرجن کو کھل کر نہیں بتا سکتی تھی جس طرح  ایک خاتون ڈاکٹر کو بتاتی ہیں ،مجھے وہ وقت اب بھی یاد ہے کہ جب سوات میں حالات خراب تھے اور راستے بند تھے، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی تھی تو ہم دیر کے راستے کافی تکالیف کے ساتھ پشاور پہنچے اور کافی مشکلات کے ساتھ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا “

ڈاکٹر عظمیٰ نے مزید کہا کہ جب میں سرجری میں ایف سی پی ایس کر رہی تھی تو کافی لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ مشکل کام ہے آپ سرجری کے بجائے گائنی میں سپیشلائزیشن کریں لیکن میں نے  عزم کیا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی اور آج مجھے دیکھ کر دیگر ٹریننگ کرنے والی فیمل ڈاکٹرز سرجری اور دیگر شعبوں میں آنا چاہتی ہے جو خوش آئند بات ہے۔

Dr Uzmasaidu Sharif Hospital
Comments (0)
Add Comment