اشتہار

سوات کی ہونہار بیٹی حمرا فرحان نے بیوٹیشن کے امتحان میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

سوات (زما سوات): سوات کی باصلاحیت طالبہ حمرا فرحان نے بیوٹیشن کے امتحان میں خیبر پختونخوا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے علاقے اور ادارے کا نام روشن کردیا۔ پاک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اس ہونہار طالبہ کی یہ کامیابی ان کی محنت اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حمرا فرحان اس سے پہلے بھی کئی اہم اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، جن میں خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا ایوارڈ “Pride of KP” شامل ہے۔ وہ ایک گولڈ میڈلسٹ ہیں اور تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

اشتہار

حمرا فرحان کا تعلق سوات سے ہے، اور ان کی اس کامیابی پر نہ صرف ان کے والدین اور اساتذہ بلکہ پورے علاقے کے لوگوں نے فخر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ:

“حمرا نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں ہے بلکہ سماجی خدمت کے ذریعے بھی دوسروں کے لیے مثال بن رہی ہے۔”

حمرا نے اپنی کامیابی کو اپنی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان کا عزم ہے کہ وہ مستقبل میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے اپنے علاقے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

اشتہار

اشتہار