سوات(زما سوات ڈاٹ کام:29 جنوری 2018 ء) سوات کے سیاحتی وپہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق کالام ، مہوڈنڈ ، اتروڑ سمیت دیگر بالائی علاقوں، مالم جبہ اور سنگر میں ہلکی برفباری دوپہر بارہ بجے کے قریب شروع ہوئی ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
اشتہار