اشتہار

سوات کے بالائی علاقوں میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:30مارچ2018)سوات کے بالائی سیاحتی علاقوں بحرین، کالام، مٹلتان اور اتروڑ میں قیمتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، مقامی ذرائع کے مطابق تین مہینوں کے اندر سینکڑوں قیمتی دیار کے درختوں کو کاٹا گیا ہے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ایک مہینے کے دوران خوبصورت ترین مقام اشو فارسٹ پر سڑک کنارے نئے اُگنے والے درختوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے،اسی طرح سوات کے سب سے بڑے میدانی جنگل میں کئی درختوں کو کاٹا جا رہا ہے، جبکہ کئی درختوں کے تنوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اسی طرح انکر میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ لوکل کوٹہ کی آڑ میں درجنوں غیر قانونی درختوں کی کٹائی بھی زور وشور سے جاری ہے۔ مٹلتان اور اتروڑ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں قیمتی درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اشتہار

ForestKalam

اشتہار