سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے تحصیل بریکوٹ سے تعلق رکھنے والے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی بلدیو کمار نے انڈیا میں سیاسی پناہ مانگ لی ، انڈین ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے انٹرویو میں بلدیو کمار نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو تحفظ حاصل نہیں ہے ، میرے اور میرے خاندان کے خواتین کو خطرات لا حق ہیں ، جس کی وجہ سے مجھے انڈیا میں پناہ دی جائے انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر بھی الزامات عائد کئے ہیں کہ وہ پاکستان میں اقلیت کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگیا ہے ۔
واضح رہے کہ بلدیو کمار نے سال 2018 میں اقلیت کے خصوصی نشست پر صوبائی ممبر اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا، بلدیو کمار نے اس وقت ممبر صوبائی اسمبلی بنے جب سورن سنگھ کو قتل کیا گیا ، جس کا الزام بھی بلدیو کمار پر لگا ، لیکن ہائی کور ٹ میں ان پر قتل ثابت نہ ہوسکا اوراس کو باعزت بری کردیا گیا جس کے بعد سال 2018 میں انہوں نے صوبائی اسمبلی کے اقلیت کے ممبر کا حلف اٹھایا