سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03اپریل2018) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن کے لئے قربانیاں دی ہے ، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں سوات پریس کلب ، سوات یونین آف جنرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نومنتخب عہدیداروں کے تقریب حلف برداری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے سپاسنامہ پیش کیا اوروزیر اعلیٰ کو سوات کے صحافیوں کے مسائل سے اگاہ کیا ،اس موقع پر وزیر کھیل و ثقات محمود خان ، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ،اور مشیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ ،سیلاب اور زلزلوں میں جو کردار ادا کیا ہے و ہ قابل تعریف ہے جو تاریخ میں سنہری حرف سے لکھا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت صوبہ بھر کے صحافیوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے اور ان کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے تبدیلی کا جو نعرہ بلند کیا تھا اس پر پورا اتر رہی ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ، اس موقع پر انہوں نے سوات پریس کلب ، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور ان کو مبارک باد دی ۔
اشتہار