(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 مئی 2018ء) سوات کے علاقہ منگلور میں گاڑی پر فائرنگ کرکے نوجوان بلال ولد عبدلغفور ایڈووکیٹ کو قتل کردیا گیا ذرائع کیمطابق سوات کے گاؤں منگلور کے علاقہ شالدرہ میں گاڑئ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بلال ولد عندلغفور ایڈووکیٹ جان بحق ہوگیا ہے ابتدائی اطلاعات کیمطابق وجہ قتل مبینہ طور پر خاندانی دشمنی بتائی جارہی ہے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے