سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے213 افرادصحت یاب ہوگئے جبکہ مزید24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوات میں مزید24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد2161 ہو گئی جبکہ مزید213 افراد کی صحت یابی کے بعد مجموعی طور پر1027 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 79 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔