سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام نے موجودہ حکومت کو مسترد کردیا، سوات کے عوام نے سروے رپورٹ میں عمران خان کی حکومت کو بہتر قرار دے دیا۔ سوات کے مرکزی شہر منگورہ میں موجودہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سروے کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد سے رائے لی گئی، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ شہباز شریف کی حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہیں جبکہ بجلی بلوں میں اضافہ نے بھی رہی سہی کسر پوری کردی ہے، لوگوں نے بتایا کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے باعث عوام رُل گئے ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ عمران خان کی حکومت میں نا تو اتنی مہنگائی تھی اور نہ ہی اتنی زیادہ لوڈ شیڈنگ جبکہ مختلف طریقوں سے عوام کو ریلیف بھی مل رہا تھا۔ لوگوں نے عمران خان کی حکومت کو شہباز شریف کی حکومت سے بہتر قرار دیا ہے۔