اشتہار

سوات کے نجی تعلیمی اداروں کا دو روزہ ہڑتال کا اعلان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :21اپریل2018) سوات کے تمام نجی تعلیمی اداروں نے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا، پیر اور منگل کے دن تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ کو این جی اوز کے حوالے کرنے،سکولوں میں بے جا مداخلت اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے خلاف 23 اور24 اپریل کو تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ نجی سکولوں کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 24 اپریل کو احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا جس میں تمام نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور سکول اسٹاف شرکت کریں گے۔

اشتہار

ClosedPrivate SchoolsProtest

اشتہار