اشتہار

سوات کے پہاڑوں میں آتشزدگی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں متعدد مقامات پر پہاڑوں میں لگی آگ کو بھجانے کے لئے انتظامیہ نے کمر کس لی ہے، ریسکیو،پولیس،فوجی جوانوں، ایف سی اہلکار، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز،سول ڈیفنس،محکمہ جنگلات کے اہلکار اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ۔ سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ کوٹ، کبل کے علاقہ سیگرام، مینگورہ کے علاقہ پٹھانے، فضاگٹ،بریکوٹ کے علاقہ کوٹا ابوہا کے پہاڑوں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اُٹھی ہے جس پر قابو پانے کے لئے ریسکیو آپریشن تا حال جاری ہے ۔ مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے جبکہ کوٹہ ابوہا اور سیگرام میں بھی تقریباً آگ بھجا دی گئی ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر تمام متعلقہ ادارے آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو نے اپنے سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہے جبکہ تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز آگ کی جگہ پر اپنی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

اشتہار

Fire in Jungle
Comments (0)
Add Comment

اشتہار