اشتہار

سوات کے پہاڑوں پر اپریل کے مہینے میں برفباری، سردی دوبارہ لوٹ آئی

اشتہار

(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 اپریل 2018ء) سوات کی وادی کالام کے پہاڑوں پر اپریل میں بھی برفباری ہوئی ہے، جس سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے جبکہ مدین اور بحرین سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، اطلاعات کے مطابق وادی کالام کے پہاڑوں پر اپریل کے مہینہ میں بھی برفباری ہوئی ہے، جس سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے، سردی واپس آنے سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال بھی شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ آج کل ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کا موسم ہے جبکہ ماہ اپریل میں سوات کے علاقہ کالام میں برفباری ہونا تعجب سے کم نہیں۔

اشتہار

اپریلبارشبرفبرفباریپہاڑوں پرتعجبسردیسواتموسم

اشتہار