اشتہار

سوات کے 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبادلوں پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 25 ستمبر 2018ء) سوات میں ضمنی انتخابات کی وجہ عائد پابندی کے باوجود 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے تمام تبادلوں کے احکامات کو منسوخ کر دیا۔ تمام ایس ایچ اوز نے دوبارہ اپنے سابقہ تھانوں میں چارج سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کے باعث الیکشن کمیشن نے محکمہ پولیس میں ہر قسم کے تبادلوں اور نئی تعیناتی پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن اس کے باوجود ڈی پی او سوات نے گذشتہ ہفتے ایس ایچ او مینگورہ اخترایوب، ایس ایچ او سیدوشریف طارق خان، ایس ایچ او بنڑ زاہد شاہ،ایس ایچ او مدین شہنشا ہ،ایس ایچ او چپریال حلیم خان، ایس ایچ او غالیگے الطاف حسین، ایس ایچ او چارباغ عزیزخان، ایس ایچ او مٹہ راحت خان کو تبدیل کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات سیس اشفاق انور کو ہدایات جاری کردیں، ذرائع کے مطابق ڈی پی او سوات نے تبادلوں کے احکامات کو واپس لے لئے جس کے بعد تمام ایس ایچ اوز نے دوبارہ اپنے سابقہ تھانوں کے چارج سنبھال لئے۔

اشتہار

الیکشن کمیشنپر پابندیپولیستبادلوںتھانوںچارجدورانسواتضمنی انتخاباتمنسوخنوٹس
Comments (0)
Add Comment

اشتہار