اشتہار

سوات کے825خاندان فاقوں پر مجبور

اشتہار

سوات(عدنان باچا- زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ماربل فیکٹریوں کی بندش سے تقریباً825مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں جن کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور وہ فاقوں پر مجبور ہیں، مزدوروں کا کہنا ہے کہ اگر فیکٹریوں میں کام بحال نہ ہوا تو وہ خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے۔ سوات میں کل ملاکر55ماربل فیکٹریاں ہیں جن میں اوسطاً 12 سے 15 مزدور کام کرتے ہیں  جس سے مزدوروں کی مجموعی تعداد825  تک پہنچ جاتی ہے ۔سوات کے علاقہ شنگرئی سے تعلق رکھنے والے اختر خان اور اس کا بھائی ماربل فیکٹری میں کام کیا کرتے تھے اور ماہانہ سولہ ہزار اور چودہ ہزار تنخواہ لیتے تھے لیکن فیکٹریوں کی بندش کے باعث وہ بے روزگار ہو گئے ہیں اور دیگر مزدوروں کی طرں ان کے گھر میں بھی فاقے پڑگئے ہیں۔ اختر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے بعد فیکٹری میں اوورٹائم بھی نہیں لگتا تھا جبکہ ماہانہ سولہ ہزار کی تنخواہ سے صرف گھر کا خرچہ چلتا تھا اور وہ بھی بڑی مشکل سے، انہوں نے کہا کہ ہر مہینے لوگوں سے قرضے لئے جاتے تھے اور صرف بھوک مٹانے کے لئے فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب حالت ایسی ہے کہ سترہ افراد کی کفالت میرے اور میرے بھائی کی ذمہ داری ہے لیکن فیکٹری کی بندش سے اب چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ، ہمیں اوور کوئی کام بھی نہیں آتا،دیہاڑی کے لئے نکلتے ہیں لیکن وہ بھی نہیں لگتی، اگر حالات ایسے رہے تو ہم خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ سوات کے اختر خان کی طرح ماربل فیکٹریوں میں کام کرنے والے دیگر مزدوروں کی حالت بھی ایسی ہی ہے ۔

اشتہار

Marble Factories Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار