سوات (نمائندہ خصوصی) — گبین جبہ کے مقام پر رکشے کے بریک فیل ہونے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان سلمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ تمام متاثرین کا تعلق ملتان سے بتایا گیا ہے۔
زخمیوں میں زبیر (25 سال)، نعمان (30 سال)، مانے (28 سال) اور اسلام (32 سال) شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیم دو ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جاں بحق نوجوان کی میت اور تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے