سوات: گبین جبہ میں سیاحوں کا رکشہ بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی

سوات: گبین جبہ کے علاقے میں پشاور سے آئے سیاحوں کا رکشہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو آر ایچ سی دارمئی منتقل کیا گیا، جہاں سے مزید علاج کے لیے انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ ریفر کر دیا گیا۔