سوات: گبین جبہ میں موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، 4 افراد زخمی

سوات: گبین جبہ میں موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، 4 افراد زخمی

سوات:تحصیل مدین کے علاقے گبین جبہ دوشاگرام درمائی میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

زخمیوں میں کاشف، عصمت، ولید اور عثمان شامل ہیں، جن کا تعلق شاگرام سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں سول ہسپتال مدین منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔