سوات: تحصیل مٹہ کے سیاحتی مقام گبین جبہ کے چڑائی کے مقام پر ندی میں نہاتے ہوئے دو کم عمر لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب دونوں بچے گرم موسم کے باعث ندی میں نہا رہے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور کچھ دیر کی کوشش کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 16 سالہ سلیم اور 14 سالہ یامان کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔
واضح رہے کہ گرمیوں میں ندی نالوں میں نہانے کے دوران ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی سختی سے پیروی کی اپیل کی گئی ہے۔