سوات: گرداور حبیب احمد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت 21 سالہ نوجوان گرفتار

سوات پولیس نے گرداور حبیب احمد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم ساجد اللہ ولد رحیم داد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او سوات کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق میاندم سے ہے اور وہ حالیہ طور پر کوکارئی میں رہائش پذیر تھا۔

تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے، جو قتل کے شواہد میں اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ قتل کے محرکات اور دیگر حقائق کا پتہ چلایا جا سکے۔