سوات کے علاقے گوالیرئ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک گینگ کے 11 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 11 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جو کامسیر سوات میں اپنی بہن کے قتل کے کیس میں ملوث پایا گیا، جبکہ دیگر ملزمان گھروں میں چوری اور ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔