سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ گڑاسا میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے کوکارئی گڑاسا میں ملزم انور شیر ولد کمین خان نے گھریلوں ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کردیا ۔ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کوملزم کو جلد ازجلد گرفتارکرنے کا حکم دیا۔ ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان نے ایس ڈی پی اُوسیدو شریف محمد اسحاق، ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی روشن علی اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتمل ایک ٹیم مقرر کی، پولیس ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے 72گھنٹوں میں ملزم انور شیر ولد کمین خان سکنہ کوکارئی گڑا سا کو گرفتار کیا،دوران تفتیش قاتل انور شیر نے اعتراف کیا کہ گھریلوں ناچاقی کی بناء پر اپنے بیوی مسماۃ (ب) دختر پارس خان کو اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کیا۔