سوات: یوم پاکستان کے حوالے سے کبل بازار میں ریلی کا انعقاد

سوات: یوم پاکستان کے حوالے سے کبل بازار میں ریلی کا انعقاد

سوات: 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے تحصیل کبل میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ایس ڈی پی او کبل امجد خان، تحصیل میئر کبل، پولیس افسران و اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں، علاقائی مشران، اسکول کے طلبہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ریلی تحصیل آفس کبل سے شروع ہو کر کبل چوک تک مارچ کی شکل میں نکالی گئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے وطن سے محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے ملک کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر مقررین نے یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور نئی نسل کو قومی تاریخ سے آگاہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔