اشتہار

سوات یونیورسٹی کو ایک معیاری درسگاہ بنانا اولین ترجیح ہے،وائس چانسلر محبوب الرحمن

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔19جولائی2017) یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر محبوب الرحمان نے کہا ہے کہ سوات یونیورسٹی کو ایک معیاری درسگاہ بنانا اولین ترجیح ہے یونیورسٹی کے بہتر مفاد کے خاطر سب کو لیکر چلیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفور خان عادل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہزاد عالم اور غفور خان عادل نے محبوب الرحمان کو سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر مجبوب الرحمان نے ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ بحیثیت وائس چانسلر میرا جتنا بھی وقت ہے اس دوران میں کوشش کرونگا کہ یونیورسٹی کے زیر تعمیر منصوبہ جلد ازجلد مکمل ہوجائے کیونکہ فنڈ دستیاب ہے اراضی ہے اور کام میں کچھ سستی ہے لہٰذا یہ منصوبہ مکمل کرنا میرا مشن ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کام کرنے والے وہ ملازمین جو عارضی ہیں ان کو مستقل کرنے کی بھی کوشش کرونگا جبکہ یونیورسٹی میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ کتب کی کمی اور لیب کی کمی کو بھی دور کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے پاس اس وقت چھ گاڑیاں ہیں جو طلباء کی سفری سہولیات کیلئے زیر استعمال ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین کی میڈیکل انشورنس کا بندوبست کریں گے تاکہ ان کو اچھے اور معیاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کا بندوبست میسر ہوسکے۔

اشتہار

Mehboob ur RahmanSwat UniversityUOSVice Chanslor

اشتہار