اشتہار

سوات یونیورسٹی کی ترقی کے لئے کوششوں کو مزید تیزکرنا ہوگا،محبوب الرحمن

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔19جولائی 2017ء )یونیورسٹی آف سوات سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محبوب الرحمٰن نے یونیورسٹی میں بحیثیت وائس چانسلرچارج سنبھالنے کے بعد یونیورسٹی کے انتظامی افسران و فیکلٹی ممبران سے علیحدہ علٰیحدہ میٹنگز میں ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے تمام تر ملازمین کو ایک ٹیم کی طرح یونیورسٹی کی ترقی کے لئے کوششوں کومزید تیز کرنا ہوگا انہوں نے شرکاء پر واضح کیا کہ اس وقت یونیورسٹی کے لئے سب سے بڑا چیلنج یونیورسٹی کی اپنی بلڈنگ کی تعمیر ہے جس کے لئے فنڈز بھی موجود ہے تاہم جن وجوہات کی وجہ سے ترقیاتی کام سست رفتاری کا شکار ہے اُنکا جلد از جلد حال نکالا جائیگا۔ اُنہوں نے ڈائریکٹرورکس کومخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ اسی ہفتے میں تمام پراجیکٹس کے لئے ضروری کاروائیاں پوری کرکے مشتہر کیا جائے ۔اُنہوں نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اپنے شعبہ جات کا جائزہ رپورٹ فوری طور پروائس چانسلر آفس بھیج دیا جائے تاکہ ضرورت کے مطابق فیکلٹی ممبران کے لئے ملازمتیں مشتہرکی جاسکی۔اُنہوں نے سرچ کمیٹی کے ممبرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضرورت کے مطابق اور اپنے بلڈنگ کی تعمیر تک نئے کلاسسزکے اجراء کے بہترین عمارتوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ طلباء و طالبات کو پڑھائی کے لئے بہترین ماحول میسر آسکے۔ میٹنگزکے اختتام پراُنہوں نے شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ طلباء کی آسانی کے لئے شٹرسروس کو مزید علاقوں تک پھیلایا جائیگا۔

اشتہار

Mehboob ur RahmanSwat UniversityUOS

اشتہار