سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27جولائی 2017ء )یونیورسٹی آف سوات کے ناظم امتحانات محمد ریاض نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے زیرانتظام ماسٹرز‘ و بی ایڈکے امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کرد ی گئی ہے جس کے مطابق پہلا پرچہ بروز جمعہ 4 اگست کولیا جائیگا۔ طلباء و طالبات کورولنمبر سلیپس ان کے دستیاب پتوں پر جاری کردئیے گئے ہیں، جن طلباء کورولنمبر سلیپ نہیں ملے وہ متعلقہ امتحانی حال سے اپنے رولنمبر کی کاپی وصول کرسکتے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق کُل گیارہ امتحانی مراکز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ضلع شانگلہ کے لئے گورنمٹ کالج پورن، گورنمنٹ کالج الپوری، ضلع بونیر کے طلباء کے لئے گورنمٹ کالج ڈگر، گورنمنٹ گرلزڈگری کالج بونیر، گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول جبکہ ضلع سوات کے طلباء کے لئے افضل خان لالہ کالج ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول امانکوٹ، گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سیدوشریف، گورنمنٹ ہائی سکول شگئی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مٹہ اور پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج مقرر کئے گئے ہیں۔
اشتہار