سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں 72گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 10 افراد انتقال کرگئے، کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد64 ہو گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 10 جون سے لے کر13 جون تک ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ 10 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد64 تک پہنچ گئی ہیں۔جاں بحق افراد میں لیاقت علی خان سکنہ کبل،واحد رحمان سکنہ ملوک آباد،بہادر علی کوز درشخیلہ،قوی بی بی سکنہ کانجو،شیر مالک دیر لوئر،کمال خان برہ بانڈئی،احسان اللہ کبل،فد محمد جان دیر لوئر،کسملئی بحرین اور بخت صالحہ سکنہ کالام شامل ہیں۔