سواریاں بٹھانے پر جھگڑا، ڈرائیوروں نے ایک دوسرے پر چاقو کے وار کردئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بحرین میں سواریاں بٹھانے پر ڈرائیور وں نے ایک دوسرے پر چاقو کے وار کردئے، ایک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے چاقو کا وار کرنے والے ڈرائیورکو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بحرین کے ٹرانسپورٹ اڈہ میں ڈرائیور عنایت الرحمان ولد گل رحمان ساکن چم چارباغ نے وقتی تکرار پر ڈرائیور فضل عظیم ساکن آریانئی کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا، موقع پر موجود لوگوں نے مجروح کو علاج کیلئے مدین ہسپتال منتقل کردیا،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے پہنچ کر ڈرائیور عنایت کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ 

Behrain FightFight Over PassengersKnife Attack
Comments (0)
Add Comment