اشتہار

سوتیلے بھائیوں کا خاتون کے ساتھ بدفعلی، خاتون پریس کلب پہنچ گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوتیلے بھائیوں نے مل کر خاتون کے ساتھ زبردستی کی اور زنا بالجبر کے مرتکب ہوئے، متاثرہ خاتون کا شوہر مولانوچم کے رہائشی محمد خان بیٹی سمیت سوات پریس کلب پہنچ گئے، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ایک غریب شخص ہو ں، اٹو پارٹس کے کاروبار سے وابستہ ہوں اپنے بچوں کے لئے رزق حلال کی تلاش میں دور دور تک کئی دن گھر سے باہر رہتا ہوں، با عزت شہری ہو ں،لیکن سوتیلی بھائیوں عمرروان، عمر علی اور ان کے دو بہنیں آئینہ بخت، جان تاج بی بی نے ملکر رات کے اندھرے میں گھر پر آئیں میری بیوی کو اکیلی پاکر ان کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو آپ کو جان سے ماردیں گے،انہوں نے کہا یہ سلسلہ کہی مہینوں سے جاری رہا اور بیوی نے خوف کے وجہ سے مجھے لاعلم رکھا کیونکہ انہیں دھمکایا تھا کہ اگر زبان کھولی تو قتل کردینگے، انہوں نے کہا کہ مجھے شک ہوا کہ میری بیوی مجھ سے کچھ چھپا رہی ہے میرے بار بار پوچھنے پر میری بیوی نے بتایا کہ تمہارے سوتیلے بھائیوں نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑاانہوں نے وہ کچھ بتایا جو میں بیان نہیں کرسکتا لیکن یہ ضرور ہے کہ اپنے ہی گھر کے محافظوں نے میری عزت تار تار کردیا اور اب مجھے بھی قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میری سوتیلے بھائیوں نے اب میری سالی رخسانہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کی ہے اور میرے بیوی کو بچوں سمیت کہیں چھپایا ہے لہذا مجھے انصاف دیا جائے میں خود اور اپنے بچوں کو غیر محفوظ سمجھتا ہوں پولیس، عدلیہ اور حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے سمیت میرے بیوی بچوں کو بازیاب کرائیں۔

اشتہار

Swat Press Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار