اشتہار

سول ڈیفنس کے120 رضاکاروں نے ٹریفک کی بحالی میں خدمات سرانجام دیں

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔05ستمبر2017ء )عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں سوات آمد ،ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے ٹریفک کنٹرول کرنے میں حصہ لیا،سوات میں پہلی بارسول ڈیفنس آگنائزیشن کے 120 رضاکاروں نے عید کے دوسرے ،تیسرے اور چوتھے دن فضاگٹ ، کانجوں ، چارباغ، خوازہ خیلہ ، مدین ،بحرین ، قمبر ،شموزی میں ٹریفک پولیس کے ساتھ رضاکارانہ طور پر ٹریفک کو کنٹرو ل کرنے اور انہیں بحال رکھنے میں اپنی خدمات سرانجام دیں، سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے کھانا بھی اپنے جیب سے کھایا،سول ڈیفنس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سول ڈیفنس آرگنائزیشن سوا ت کو 16 پوسٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر پوسٹ کا اپنا پوسٹ وارڈن اور 4 پوسٹوں پر ایک گروپ وارڈن ہے،ارگنائزیشن کا ایک انسڈنٹ آفیسر ، ڈویژن وارڈن اور چیف وارڈن مقررہے ، ٹریفک ڈیوٹی میں تمام رضاکاران ،پوسٹ وارڈن ،اسسٹنٹ چیف آفسر ،ڈویژن وارڈن ، چیف وارڈن نے حصہ لیا۔ چیف وارڈن محمدعلی کے مطابق سول ڈیفنس ارگنائزیشن کے رضاکاروں کو مزید مستحکم کیا جائیگاجو عوا م کی دیگر مختلف حوالوں سے خدمات سرانجام دیں گے،انہوں نے کہاکہ ٹریفک ڈیوٹی میں بہترین خدمات سرانجام دینے پررضاکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

اشتہار

Eid-ul-AzhaTOURISTTraffic

اشتہار