سوینگ کے سلطان وسیم اکرم سوات اور شانگلہ کا دورہ کریں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات اور شانگلہ کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری، سوینگ کا سلطان وسیم اکرم بہت جلد سوات اور شانگلہ کا دورہ کرینگے،، چیئر مین میر پور رائلز عبدالواجد نے دورہ کراچی کے موقع پر میر پور رائلز کے منٹور وسیم اکرام کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وسیم اکرم نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرینگے اور میر پور رائلز کے لئے نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لایا جائے گا، اس موقع پر چیئرمین میر پور رائلز عبدلواجد نے وسیم اکرم کو سوات اور شانگلہ کے دورے پر خصوصی گفتگو کی جس پر وسیم اکرم نے بہت جلد سوات اور شانگلہ کے دورے کے لئے خوشخبری سنا دی موسیم اکرم نے کہا میر پور رائلز کی ٹیم اس بار مختلف انداز میں نظر ائے گی اور میر پور رائلز چمپئین بننے کی صلاحیت بھی رکھتے ہے،ملاقات کے دوران عبدالواجد کا کہنا تھاکہ مستقبل میں پرائیم اسپورٹس اکیڈمی کے ساتھ مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا،ٹیلنٹ ہنٹ کے زریعے نوجوان کرکٹرز کو کے پی ایل تھری میں موقع دینگے اور ساتھ میں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بھی تیار کرینگے۔

Wasim Akram
Comments (0)
Add Comment