سٹی مئیر کا ایریگیشن حکام کے ہمراہ فضاگٹ کا دورہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات سٹی میئر شاہد علی نے  ایریگیشن حکام کے ہمراہ فضاگٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فضاگٹ سے نویکلے مینگورہ تک نہر کو صاف کرنے اور اس کے ارد گرد پکنک سپاٹس سمیت ٹریک بنانے کیلئے معائنہ کیا آئندہ ہفتے اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائیگا جس سے مینگورہ کے لوگوں کو سیر و تفریح کیلئے نزدیک ہی نئے ٹریک سمیت نئے مقامات میسر ہونگے اس موقع پر سٹی میئر شاہد علی کے ہمراہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئن، ایس ڈی او اور دیگر بھی موجود تھے، گزشتہ روز سٹی میئر شاہد علی خان نے ایریگیشن ایکسیئن اور ایس ڈی او کے ہمراہ فضا گٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے فضا گٹ سے نویکلے تک دریائے سوات سے علیحدہ ہونے والے نہر کا معائنہ کیا نہر کے کنارے سیر وتفریح کیلئے نئے مقامات بنانے اور نہر کی بہتر انداز میں صفائی کرنے کیلئے اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا اور ایک ہفتے کے اندر اس پر کام کا آغاز کیا جائیگا اس موقع پر شاہد علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ میں آبادی زیادہ اور گنجان آباد ہونے کے باعث یہاں کے لوگوں کو سیر و تفریح کیلئے نزدیک مقامات میسر نہیں اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس نہر کے کنارے جگہ جگہ پر سپاٹس تعمیر کئے جائینگے اور نہر کی صفائی کی جائے گی۔

City Mayor Shahid Ali
Comments (0)
Add Comment