سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے کبل گالف کورس کا فیصلہ سنا دیا، گراونڈ میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ بنچ مینگورہ نے کبل گالف کورس میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانےسے صوبائی حکومت کو منع کیا گیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی حکومت کو کبل گالف کورس میں انجنیرنگ یونیورسٹی، پیڈز ھسپتال اور ریسکیو 1122 بنانے کی اجازت دے دی ہے۔