سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کی جانب سے بالائی علاقوں میں چالیس سے زائد گاڑیاں ریسکیو کی گئیں۔سوات پولیس کے مطابق بالائی علاقوں کالام،ملم جبہ،بحرین،مدین اور دیگر علاقوں میں برف باری ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات سید اشفاق انور نے سیاحوں کی مدد کیلئے پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستے تعینات کر دئے ہیں۔
جو بالائی علاقوں میں سیاحوں کی مدد کر رہے ہیں اور اب تک کالام،ملم جبہ،اور دیگر علاقوں میں برف میں پھنسی ہوئی چالیس گاڑیوں کو ریسکیو کیا گیا جس میں سیاح پھنس چکے تھے اور انکو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید اشفاق انور نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بالائی علاقوں میں جاتے وقت اپنے ساتھ چین ضرور رکھیں تاکہ حادثات سمیت کسی بھی زحمت سے بچا سکیں۔