اشتہار

سپینی اوبو میں 45 کنال اراضی پر قبضے کا دعوی جھوٹ اور غلط بیانی ہے، قادر بلال

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سے تعلق رکھنے والے قادر ہلال نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپینے اوبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا 45 کنال اراضی پر ناجائز قبضہ جمانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہے، 45 کنال اراضی کے حوالے سے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، ہم نے کسی کو دھمکی دی ہے اور نہ ہی قانون ہاتھ میں لینے کا سوچ سکتے ہیں، ہمارے ساتھ مذکورہ اراضی کے تمام تر ثبوت موجود ہیں، جنہیں ہم کسی بھی جگہ پیش کر سکتے ہیں، جو اراضی ہم نے پروستان مرحوم سے خریدی ہے وہ تقریباً 29کنال ہے ان کے انتقالات 2004 میں ہوئے ہیں اور ریکارڈ پٹوار خانہ میں موجود ہے، مذکورہ اراضی میں صرف 7 کنال 13 مرلے ایم پی اے سلطان روم اور شاد محمد خان کے نام ہے اور 1 کنال 8 مرلے رحمت علی جیولرز کے نام پر ہے اوراسی طرح مختلف لوگوں کے نام پر انتقالات کئے گئے ہیں جس سے تقریباً 29 کنال بنتا ہے انہوں نے کہا کہ تقسیم جائیداد کے حوالے سے سپینے اوبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اے سی چار باغ کو درخواست دی تھی اور وہ منظور ہوا اور تقسیم کیا گیا ہے، ڈی آر سی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چونکہ کیس کی پیروی عدالت میں ہے تو اس وجہ سے ڈی آر سی اس میں مداخلت نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں ہماری اراضی پر سپینے اوبہ کے لوگوں نے زبردستی قبضہ کیا اراضی پر ہمارا ایک چوکیدار تھا ان کو بھی وہاں سے بے دخل کیا ہے اس میں کئی مرتبہ ان لوگوں نے کیسز دائر کئے مگر وہ ختم ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں اور جو فیصلہ عدالت کرے گی اسے قبول کیا جائیگا۔

اشتہار

MPA Sultan Room
Comments (0)
Add Comment

اشتہار