سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر اور سماجی شخصیت سپین خان نے تحصیل بابوزئی سے نظامت کے لئے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں وہ تحصیل بابوزئی سے نظامت کے لئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میری اولین ترجیح ہیں، عوام ترقی و خوشحالی کے لئے میرا ساتھ دیں۔تحصیل بابوزئی کی تمام محرومیاں اپنی کامیابی کے بعد ختم کردوں گا۔