سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر ظفر حیات سپین خان نے مین بازار میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، آئے روز مہنگائی کے بم عوام پر گرائے جا رہے ہیں، اشیائے خوردونوش سمیت پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہو کر اہل لوگوں کو اقتدار دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اگلے جمعہ کو مینگورہ کے مقامی ایم پی اے کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔