اشتہار

سکول وین فائرنگ واقعہ، نشاط چوک میں اساتذہ اور طلباء سراپا احتجاج

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل چارباغ کے علاقے گلی باغ میں اسکول کی وین پر فائرنگ واقعے کے بعد مینگورہ کے نشاط چوک میں پرائیویٹ اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر نعرے بھی درج تھے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ یہ ریاست کی ناکامی ہے کہ وہ سکول کے بچوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی، ہم مزید بد امنی اور دہشت گردی کا شکار نہیں ہو سکتے اور ناہی ہم اب چھپ رہنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ہر چوک اور ہر چوراہے پر احتجاج کی کال دیں گے۔

اشتہار

School firing
Comments (0)
Add Comment

اشتہار