اشتہار

سکول ٹرانسپورٹ کے لئے فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پرائیویٹ سکول بس حادثے کے تناظر میں سکول ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سکول ٹرانسپورٹ سے وابستہ امور کو اصولوں و قواعد کے مطابق ڈھالنے کے لئے بھرپور اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے اقدامات تیز کرتے ہوئے سکول ٹرانسپورٹ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں سکول ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے زیادہ بچے سوار کرنے، چھت پر اور لٹک کر سفر کرنے، اور سکول ٹرانسپورٹ میں میوزک بجانے پر پابندی لگا دی ہے۔ دفعہ 144 سی پی سی کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی سکول ٹرانسپورٹ کو روڈ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکم کا اطلاق دو مہینے کے لئے ہوگا اور خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہوگی۔

اشتہار

School Transport
Comments (0)
Add Comment

اشتہار