اشتہار

سیاحتی سیزن کے لئے جامع پلان ترتیب دے رہے ہیں،ڈی پی او

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج سوات میں امن قائم ہے، مینگورہ شہر میں آنے والے سیاحتی سیزن کے لئے انجینئرنگ پلان کے تحت جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں، عوام کے تعاون سے ضلع سوات کو جرائم فری ضلع بنانے کا عمل جاری ہے، پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور دونوں ہی اصلاحی معاشرے کے قیام کے لئے کام کررہے ہیں۔

اشتہار

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی اور غلام فاروق سپین دادا نے بھی خطاب کیا، قاسم علی خان نے کہا کہ میڈیا اور پولیس کا ساتھ چولی دامن کا ہے اور دونوں ہی اصلاحی معاشرے کے قیام کے لئے کام کرتے ہیں لیکن انداز الگ الگ ہے، جس کے لئے تعاون کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سوات میں قیام امن کے لئے یہاں کے عوام، سکیورٹی فورسز، پولیس اور صحافیوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہے جس کے بدولت آج ضلع سوات میں مکمل امن قائم ہے اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح آرہے ہیں جس کے لئے بھی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحوں کے لئے سہولیاتی مراکز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ٹورسٹ پولیس بھی تعینات کی جائیگی اور سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائیگا، جبکہ سیزن سے پہلے ہی مینگورہ شہر میں ٹریفک رش پر قابوں پانے کے لئے انجینئرنگ پلان پر کام کریں گے تاکہ سیاحوں کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑیں، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس عوام کے خادم ہیں اور ہمارا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہے، انہوں نے کہا اب بد امنی کا دورگذر گیا ہے، امن و خوشحالی کا دورہے، جو واقعات ہوئے ہیں اس میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور انشاء اللہ ملزمان بہت جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ میرے دروازے 24گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں عوام کسی بھی شکایت یا مشکل کی صورت میں براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اشتہار

DPOPress Club
Comments (0)
Add Comment

اشتہار