اشتہار

سیاحتی مقامات کو پرکشش بنانے کیلئے ٹھوس اقدمات کئے جارہے ہیں،کمشنر ملاکنڈ ظہیرالاسلام شاہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 08 آگست 2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن سید ظہیر الاسلام شاہ نے سوات کے پرفضاء مقام مالم جبہ میں جدید چیئرلفٹ کی تنصیب اور ہوٹل بحالی ودیگر سیاحتی سہولیات پر مامورنجی ادارے سیمسن گروپ کو یقین دلایا ہے کہ حکومت معاہدے کے مطابق کمپنی کو تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گی جن میں سیکورٹی ،مالم جبہ تک شاہراہ کی تعمیر نو اور پانی و بجلی کی فراہمی شامل ہیں تاہم کمپنی کو بھی معاہدہ کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنانا اور مالم جبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کیلئے زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانا ہوگا وہ اپنے دفتر سیدوشریف میں مالم جبہ سکی ریزارٹ کی ترقی اور اس ضمن میں نجی کمپنی کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ریجنل پولیس آفیسر سعید وزیر، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم ، ڈی پی اوسیداشفاق انور ،کنزرویٹرفارسٹ محمد یوسف، سیمسن گروپ کے ایڈوائزر محمد طاہر قاسم کا ایڈوکیٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی کمپنی حکام نے یقین دلایا کہ وہ مالم جبہ کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے اور اسے انٹر نیشنل ٹورازم کا حب بنانے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے جبکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور ڈویثرنل وضلعی انتظامیہ کی گائڈلائنز پر بھی اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا کمپنی علاقے میں ٹورازم کی ترقی کیلئے مقامی بھرتی کے علاوہ علاقائی ثقافت اور روایات کی پوری پاسداری بھی کرے گی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ کمپنی کو مالم جبہ میں سیاحت کے علاوہ علاقے میں وسیع جنگلات کی ترقی وتحفظ کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے اسلئے چیئرلفٹ، سکی ریزارٹ اور ہوٹلنگ سمیت ٹورازم کی ترویج کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ماحول دوست اقدامات کئے جائیں تاکہ انکے خوشگوار اور پائیدار اثرات آئندہ نسلوں کو بھی منتقل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویثرن میں سیاحتی مقامات کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے کی غرض سے ٹھوس اقدمات کئے جارہے ہیں اور اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اشتہار

پرکششجنگلاتچیئر لفٹسمسنسیاحتشاہراہظہیرالاسلام شاہکمپنیکمشنرماقاماتملاکنڈملم جبہہوٹل
Comments (0)
Add Comment

اشتہار