سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سیاحت کی آڑ میں کسی کو فحاشی پھیلانے اورغیر اخلاقی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 14جنورری 2022 کی درمیانی شب موٹر کار 772/ACJنےتلی گرام چیک پوسٹ پر اشارے کی تعمیل نہ کرتے ہوئے فرار کی کوشش کی اور دو جگہوں پر موٹر کار کو روکوانے کے باوجود نہ رکی، تودہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر گاڑی کاتعاقب کرکے قابو کرلیا گیا، جس میں چار لڑکے اورایک خاتون موجود تھی ۔ تمام افراد سے جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ وہ لڑکی کوپندرہ ہزارروپے کے عوض غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لئے لائے ہیں ۔ملزمان کی تلاشی لینے پر ان کے موبائیل فون سے خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز اوردیگر غیر اخلاقی مواد بھی بر آمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد نہ سیاح تھے اور نہ ان کی ایک فیملی یا کوئی رشتہ تھا۔ اس لئے پولیس نے سوات کی سیاحت اور عوام کو بدنام کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق سوات کے عوام اور ہوٹل مالکان ٹورزم چاہتے ہیں اور کبھی بھی اپنی سر زمین کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسی کوششیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔