اشتہار

سیاحوں کو لوٹنے کا واقعہ، سوات کی سیاحت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے،عوامی حلقے

اشتہار

سوات( زما سوات ڈاٹ کام) مالم جبہ اور بحرین میں سیاحوں سے لوٹ مار سوات کی سیاحت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،عوامی حلقوں نے شفاف انکوائری اور تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز مالم جبہ روڈ اور بحرین میں سیاحوں کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا تھا،ملزمان سیاحوں سے 80ہزار روپئے، 4 موبائل فون لے گئے تھے، ڈکیت گروپ سیاحوں سے آدھا تولہ سونا بھی لے کر فرار ہوئے تھے،

دونوں واقعات میں موٹر سائیکل سواروں نے سیاحوں کی گاڑی روک کر ڈکیتی کی تھی جس کے بعد مالم جبہ راہزنی کے حوالے سے کافی قیاص آرائیاں جاری ہے۔ پولیس نے ملزما کی تلاش شروع کر رکھی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سوات کے لوگوں نے کہا ہے کہ یہاں کے لوگ امن پسند اور مہمانوں کی عزت کرنے والے ہیں،یہان کے مقامی لوگ اس قسم کی حرکت نہیں کر سکتے، دوسرے علاقوں سے کسی گروہ کی آمد ہوئی ہے جو اس طرح کے وارداتوں سے سوات کی سیاحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اشتہار

Tourists
Comments (0)
Add Comment

اشتہار