اشتہار

سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری،پولیس روکنے میں ناکام

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پولیس و انتظامیہ دیگر اضلاع سے آنے والوں کو روکنے میں ناکام، مقامی افراد مشکلات کا شکار,پابندی کے باوجود بڑی تعداد میں سیاح کالام کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر مقامی افراد کی جانب سے پولیس پر الزام ہے کہ پولیس با اثر افراد اور سرکاری افسران کو کالام جانے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے چیک پوسٹ پر روزانہ عوام اور پولیس کے مابین تلخ کلامی ہوتی رہتی ہے۔ مقامی افراد اذیت سے دوچار ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ باہر اضلاع سے آنے والوں کو سوات کے داخلی راستوں پر روکا جائے اور اہل کالام کو اس اذیت سے نجات دلا دیں۔

اشتہار

Tourist in kalam
Comments (0)
Add Comment

اشتہار